نئے صوبوں کے قیام سے پہلے عوامی رائے لیں:کیپٹن (ر)صفدر

نئے صوبوں کے قیام سے پہلے عوامی رائے لیں:کیپٹن (ر)صفدر

صوبوں کی حدود کے تعین کے لیے قومی سطح پر کمیٹی یا جرگہ تشکیل دیا جائے نئے صوبوں کا مخالف نہیں مگر یہ وقت نئے صوبوں کی بات کا نہیں، گفتگو

 چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نئے صوبوں کے قیام سے پہلے عوامی رائے لینے کا مطالبہ کردیا۔چنیوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اور دیگر علاقوں میں نئے صوبوں کا فیصلہ بھی ریفرنڈم کے ذریعے ہونا چاہیے ۔ صفدر نے کہا کہ وہ نئے صوبوں کے مخالف نہیں مگر یہ وقت نئے صوبوں کی بات کا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا ہزارہ صوبہ دیرینہ مطالبہ ہے ، کون سا ضلع کس صوبے کا حصہ بنے گا، اس کا فیصلہ بھی عوامی رائے سے کیا جائے جبکہ صوبوں کی حدود کے تعین کے لیے قومی سطح پر کمیٹی یا جرگہ تشکیل دیا جائے ۔کیپٹن صفدر کے مطابق اس معاملے پر پارلیمنٹ سے پہلے قوم کی رائے معلوم اور سیاسی  قیادت، علما اور عوام کے درمیان مشاورت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمن اور دیگر قیادت کو مشاورت میں شامل کیا جائے ، ہزارہ اور تمام علاقوں کے مستقبل کا فیصلہ براہِ راست ووٹ سے ہونا چاہیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...