پاکستان میں نئے صوبے بنانے کایہ صحیح وقت نہیں:علی ظفر
پہلے موجودہ انتظامی مسائل حل کریں پھر نئے صوبوں کی بات ہونی چاہئے اسلام آباد کو صوبہ بنانے کی بجائے بااختیار لوکل باڈیز نظام مضبوط کیا جائے
لاہور(سیاسی نمائندہ)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے صوبے بنانے کا یہ صحیح وقت نہیں، پہلے ملک کو درپیش موجودہ انتظامی مسائل حل کیے جائیں، پھر نئے صوبوں کی بات ہونی چاہیے ۔سیفما میں ’’صوبائی حکومت اور انتظامی یونٹس کی اصلیت اور مستقبل‘‘کے عنوان سے تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کئی ممالک میں انتظامی وجوہات پر نئے صوبے اور انتظامی یونٹس بنائے گئے ہیں، پاکستان میں بھی نئے صوبے بننے چاہئیں،تاہم اس کیلئے وقت کا درست ہونا ضروری ہے ۔ اسلام آباد کو صوبہ بنانے کی بات وفاقی نظام ختم کرنے کے مترادف ہوگی، پاکستان ایک بڑی فیڈریشن ہے ، اسے ختم کرنے کی کوشش نہیں ہونی چاہیے ۔ اسلام آباد کو صوبہ بنانے کی بجائے بہتر گورننس کیلئے بااختیار لوکل باڈیز کا نظام مضبوط کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments