پٹرول، ڈیزل مہنگا کرنے میں وقفہ نہ ہوا ، نرخ مزید اوپر
پٹرول 3روپے 5پیسے مزید مہنگا ، نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے لٹر ہو گئی ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 37پیسے اضافہ،لٹر398 روپے 4پیسے کا ہوگیا
اسلام آباد (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرول ،ڈیزل مہنگا کرنے میں وقفہ نہ ہوا، نرخ مزید اوپر چلے گئے، اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے جبکہ ڈیزل 5 روپے 37 پیسے اضافہ فی لٹراضافہ کیا گیا، اضافے کے بعدپٹرول کی نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کی 398 روپے 4پیسے لٹر ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں آج کے لیے مقرر کی گئی ہیں،رات گئے پٹرول پمپ مالکان نے نئی قیمتوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی فروخت شروع کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments