گندم کی مبینہ خورد برد:محکمہ خوراک کے 2 ملازمین کی ضمانت منظور
ٹرائل شروع نہیں ہوا ،ملزموں کو ضمانت سے کیسے محروم رکھ سکتے ؟:لاہور ہائیکورٹ
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے 26 ہزار 991 بوری گندم کی مبینہ خورد برد کے مقدمے میں گرفتارمحکمہ فوڈ کے 2 ملازمین کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ذیشان افضل سے خرد برد کی گئی گندم کی رقم اورکمیشن شاپ کو فروخت کردہ گندم کی خالی بوریاں برآمد کر لی گئیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اینٹی کرپشن عدالت میں ملزمان کے خلاف ٹرائل شروع ہو چکا ؟۔سرکاری وکیل کے جواب پر جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس میں کہا کہ جب ابھی ٹرائل شروع ہی نہیں ہوا تو ملزموں کو ضمانت کے حق سے کیسے محروم رکھا جا سکتا ہے ؟درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دونوں ملزمان کا گندم کی خورد برد سے کوئی تعلق نہیں، ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس درخواست ضمانت بعد از گرفتاری خارج کی۔ لاہور ہائیکورٹ نے دلائل کے بعد دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments