عوام پر ایک اور پٹرول بم پھینک دیا قیمتوں کو آگ لگ گئی ،مونس الٰہی

عوام پر ایک اور پٹرول بم پھینک دیا  قیمتوں کو آگ لگ گئی ،مونس الٰہی

لاہور(آئی این پی)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے موجودہ حکمرانوں کو عوام کے لیے عذاب قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پٹواریوں نے عوام پر ایک اور مہلک پٹرول بم پھینک دیا، جس کے نتیجے میں ملک میں قیمتوں کو آگ لگ چکی ہے ،فارم 47 کے ذریعے آنے والے 47 نمبری حکمران اس وقت غریب عوام پر ایک عذاب بن کر نازل ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...