FBRکا کسٹمز ملازمین کا ایچ آر آئی ایس ڈیٹا فوری اپڈیٹ کرانیکا حکم
بار بار ہدایات کے باوجود تاخیر پر ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی وارننگ گریڈ 1تا 15ملازمین کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرانے کی ذاتی ذمہ داری متعلقہ افسران پر ہوگی
اسلام آباد (ایس ایم زمان)ایف بی آر نے کسٹمز حکام کی جانب سے ہیومن ریسورس ڈیٹا ڈیجیٹل سسٹم میں شامل کرنے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی وارننگ دی ہے ۔ ایف بی آر نے کسٹمز کے فیلڈ دفاتر کو ہدایت کی ہے کہ ملازمین سے متعلق ڈیٹا فوری طور پر ایچ آر آئی ایس (HRIS)میں مکمل اپ ڈیٹ کرکے تکمیل کا سرٹیفکیٹ بورڈ کو ارسال کیا جائے۔ ایف بی آر نے کسٹمز کے تمام چیف کلیکٹرز، ڈائریکٹر جنرلز، کلیکٹرز اور ڈائریکٹرز کو جاری مراسلے میں کہا کہ بار بار ہدایات کے باوجود ایچ آر آئی ایس ڈیٹا اپ ڈیٹ نہ کرنے کا معاملہ بورڈ کے علم میں آیا۔ مراسلے کے مطابق تمام فیلڈ فارمیشنز ملازمین کا ڈیٹا ایچ آر آئی ایس میں لازمی اپ ڈیٹ کریں۔متعلقہ ڈپٹی کلیکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز ڈیٹا بروقت اپ ڈیٹ کرانے کے ذمہ دار ہوں گے ۔ ایف بی آر کے مطابق گریڈ 1 تا 15 کے تمام ملازمین کے ڈیٹا کی بروقت اپ ڈیٹ کی ذاتی ذمہ داری متعلقہ ڈپٹی کلیکٹر یا ڈپٹی ڈائریکٹر (ہیڈکوارٹرز) پر ہوگی۔ غفلت یا انحراف کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ذمہ دار افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments