رانا ثناکے فون کا فرانزک کرائیں
اسلام آباد ( آئی این پی )وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کے موبائل فون کے فرانزک کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شفیع جان نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جائے ، فرانزک ہوگا تو کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا پتہ لگ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی پی ٹی آئی نے نہیں کیا اور نہ ہی ہم اس کا سوچ سکتے ہیں، اس دن، کس نے کیا کیا؟ ٹھوس شواہد لائیں اور سزا دیں۔خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہم پرامن طریقے سے خیبر پختونخوا سے اسلام آباد کی طرف بڑھیں گے ، دیگر شہروں کے لوگ اسلام آباد نہیں آئیں گے وہ اپنے شہر بند کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments