جرح کیلئے عدالت نہ پہنچیں

 جرح کیلئے عدالت نہ پہنچیں

لاہور (کورٹ رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع کچہری نعیم وٹو نے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کےخلاف کیس کے دلائل مکمل ہونے کے بعد کارروائی ملتوی کردی۔۔۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری اپنے بیان پر جرح کیلئے عدالت پیش نہ ہوئیں۔ ان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عظمیٰ بخاری کو سکیورٹی خدشات ہیں ،سیشن کورٹ اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،جرح کیلئے ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے تک انتظار کیا جائے ۔جبکہ مقدمہ کی ملزمہ فلک جاوید کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عظمیٰ بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں عدالت بلایا جائے۔ فاضل جج نے ریمارکس میں کہا کہ عظمیٰ بخاری کی دودرخواستیں مسترد کر چکے، میرے اوپر کسی کا کوئی پریشر نہیں ۔واضح رہے این سی سی آئی اے نے عظمیٰ بخاری کی مدعیت میں فلک جاوید سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...