لاہور ہائیکورٹ: ججز کو گاڑیوں پر گرین نمبرپلیٹ سے روکدیا

لاہور ہائیکورٹ: ججز کو گاڑیوں  پر گرین نمبرپلیٹ سے روکدیا

لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جن ججز کو سرکاری گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں، ان گاڑیوں پر گرین نمبر پلیٹ، نیلی لائٹ اور عدلیہ کا مونوگرام استعمال کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

پنجاب بھر کے سیشن ججز نے اپنے اپنے اضلاع کے تمام ایڈیشنل سیشن  ججز اور سول ججز کو اس اہم فیصلے اور ہدایات سے آگاہ کر دیا ہے ، جبکہ سیشن جج لاہور نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ،جس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی بھی جج کے بارے میں یہ علم ہوا کہ اس نے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد نہیں کیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی گاڑیوں کی سرکاری طور پر دیکھ بھال اور مرمت کے اخراجات فراہم نہیں کیے جائیں گے اور تمام ججز یہ اخراجات خود برداشت کریں گے ۔ اس کے علاوہ، تنخواہ کے ساتھ جو مقررہ پٹرول الاؤنس دیا جاتا ہے ، ججز صرف اسی کے حقدار ہوں گے اور اس کے علاوہ کوئی اضافی مراعات نہیں دی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...