مسائل کے حل کیلئے قومی سطح پر ڈائیلاگ نا گزیر پیشرفت ہونی چاہیے :ہمایوں اختر خان
لاہور(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام کے لیے مثبت اور تعمیری سوچ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ، مسائل کے حل کیلئے قومی سطح پر ڈائیلاگ نا گزیر ہے جس کے لئے پیشرفت ہونی چاہیے
۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 97کے دورہ کے موقع پر عمائدین اور حلقے کے لوگوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ہمایوں اختر انتقال کرنے والوں کے گھر بھی گئے اور ورثاء سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔اہل علاقہ نے انتخابات کے بعد بلاتعطل رابطہ رکھنے پر ہمایوں اختر خان اور ان کے ساتھیوں سے اظہارتشکر کیا ۔ ہمایوں اختر نے کہا کہ بد قسمتی سے این اے 97 سے منتخب ہونے والے نام نہاد نمائندوں نے عوامی مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی پر وہ توجہ نہیں دی جس کے عوام مستحق تھے ، یہاں ہر طرف پھیلی محرومیاں انگریزوں کے دور سے علاقے کی نمائندگی کرنے والوں سے چیخ چیخ کر سوال کر رہی ہیں لیکن دوسری طرف مسلسل خاموشی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments