چیلنجز پر قابو پانے کیلئے جمہوریت ناگزیر:صدر، وزیراعظم

چیلنجز پر قابو پانے کیلئے جمہوریت ناگزیر:صدر، وزیراعظم

جمہوریت کا مطلب اکثریت کی بے لگام حکمرانی نہیں ہے :آصف زرداری جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے مشترکہ سفر جاری رکھیں گے :شہباز شریف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار )جمہوریت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے ، صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے پیغام میں عوام کو درپیش دیرینہ چیلنجز پر قابو پانے کیلئےجمہوریت کو ناگزیر قرار دیتے کہا ہے کہ جمہوریت کی اصل طاقت عوام کے اعتماد اور شرکت میں مضمر ہے ،پرامن، جامع، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کیلئے مضبوط جمہوری ادارے ضروری ہیں۔ جمہوریت کا مطلب اکثریت کی بے لگام حکمرانی نہیں ، حقیقی جمہوریت کیلئے ضروری ہے کہ اکثریت اقلیتوں کے جائز حقوق اور آواز کو سنے ، ان کا احترام کرے اور ان کیلئے مناسب گنجائش پیدا کرے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا موجودہ چیلنجز کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے اور خوشحال مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ہم عوامی فلاح کی ضامن بنیادی جمہوری اقدار کو مضبوطی سے تھامے رکھیں۔ آئیے آج عہد کریں کہ ہم بہترین پارلیمانی روایات سے ہم آہنگ جمہوری اقدار کے فروغ، شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ اور خوشحال مستقبل کیلئے مشترکہ سفر جاری رکھیں گے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...