یکم اکتوبر سے گندم کے اجرا کی ہدایت

 یکم اکتوبر سے گندم کے اجرا کی ہدایت

کراچی(سٹاف رپور ٹر ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیر کو صوبے میں گندم کے ذخیرے کی صورتحال اور ضبط شدہ گندم کے اسٹاک کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ یکم اکتوبر سے سرکاری گندم فلور ملز کو جاری کرنا شروع کی جائے۔۔۔

تاکہ سندھ بھر میں مارکیٹ میں گندم کی مناسب فراہمی یقینی بنائی جاسکے اور آٹے کی قیمتوں میں کمی لائی جاسکے ۔مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح صارفین کو سستا آٹا دستیاب کر کے ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ گندم کے اسٹرٹیجک ذخائر، بروقت خریداری، مؤثر مارکیٹ مداخلت اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں قیمتوں کو مستحکم کرنے اورصارفین کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد دیں گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...