سہیل آفریدی پہلے اپنا حساب دیں

سہیل آفریدی پہلے اپنا حساب دیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیرا علیٰ خیبرپختونخوا صاحب! پہلے اپنے گھر کا حساب تو دیں ۔پنجاب آنے اور سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہونے سے پہلے یہ بتانا ضروری ہے کہ خیبرپختونخوا کے۔۔۔

 عوام کے لیے آپ کی حکومت نے کیا کیا؟ ‘ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا عوام نے آپ کو اس لیے منتخب نہیں کیا کہ آپ کا زیادہ تر وقت ریلیوں، احتجاجوں، دھرنوں اور سیاسی محاذ آرائی میں گزرے ۔ ووٹ اس امید پر دیا گیا تھا کہ صوبے میں تعلیم، صحت، امن، روزگار اور ترقی کے مسائل حل ہوں گے ۔مگر صورتحال یہ ہے کہ صوبہ اپنے مسائل کے ساتھ کھڑا ہے اور حکومت سیاسی مارچوں کے پیچھے کھڑی ہے ۔ وزیراعلیٰ صاحب! پنجاب کی سڑکوں پر طاقت دکھانے سے پہلے پشاور، سوات، بنوں، ڈی آئی خان اور خیبرپختونخوا کے دوسرے علاقوں کے عوام کو اپنی کارکردگی دکھائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...