فیول سبسڈی سکیم:6لاکھ سے زائد ایس ایم ایس موصول
اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے فیول سبسڈی ریلیف حاصل کرنے کی خاطر رجسٹریشن کیلئے درکار ایس ایم ایس کو مفت کرنے کی ہدایت کردی۔۔۔
، خلیج کی صورتحال پرپٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی اور متوسط طبقے کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پی ایم سپیشل ریلیف سکیم کے پیشرفت پر اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے وزیراعظم نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سمیت انتظامیہ کو عوام کی رہنمائی کیلئے فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے کہا کہ عوام کو رجسٹریشن اور دیگر ضروری مراحل میں ہر ممکن رہنمائی فراہم کی جائے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ریجن میں سکیم کے آغاز سے گزشتہ روز سہ پہر تک 6 لاکھ سے زائد ایس ایم ایس موصول ہوئے جن میں سے 42 ہزار 933 درخواست گزار سکیم کیلئے کامیابی سے رجسٹر ہو چکے ہیں،فیول سبسڈی سکیم کیلئے رجسٹریشن میں شناختی کارڈ نمبر، گاڑی کا نمبر پلیٹ، رجسٹریشن کا صوبہ اور گاڑی کی رجسٹریشن تاریخ چار بنیادی معلومات درکار ہیں، سکیم کی مکمل تفصیلات اردو ویب سائٹ www.pmfuelrelief.pk پر دستیاب ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments