سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترمیمی بل منظور اپوزیشن کاہنگامہ،کاپیاں پھاڑ دیں

سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ترمیمی بل منظور اپوزیشن کاہنگامہ،کاپیاں پھاڑ دیں

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے بلدیا تی قانون میں ترمیم کا بل ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کے دوران کثرت رائے سے منظور کرلیا۔۔۔

، اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتےہوئے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ بل پیش کرنے سے قبل وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2026 پر خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔ وزیر قانون رپورٹ پیش کررہے تھے کہ اپوزیشن ارکان نے ایوان میں سخت شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی شروع کردی ۔بل منظوری کے بعدسندھ اسمبلی کا اجلاس منگل کی سہ پہرتین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ نئے ترمیمی قانون میں کئی اہم تبدیلیاں لائی گئی ہیں۔سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ 2026 کے تحت کونسل کی مدت ختم ہونے پر میئر ہی ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات سنبھالے گا،بل کے مطابق نئے منتخب میئر یا چیئرمین کے عہدہ سنبھالنے تک سبکدوش نمائندے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام جاری رکھیں گے ،قانون کے تحت آئندہ ڈپٹی میئر وائس چیئرمین کونسل کا کنوینر مقرر ہوگا ہے اور وہ اجلاسوں کی صدارت کرسکے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...