کرپشن:12روزمیں 178پنجاب پولیس اہلکارمعطل

کرپشن:12روزمیں 178پنجاب پولیس اہلکارمعطل

588افسروں ،اہلکاروں کیخلاف کارروائی ،53 ملازمت سے برخاست

لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب کے حکم پر کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کیخلاف محکمانہ احتساب کا عمل تیز کر دیا گیا۔ 12 روز کے دوران کانسٹیبل سے ڈی ایس پی رینک تک 588 پولیس افسروں و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی گئی،متعدد کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 588 اہلکاروں میں سے 178 کو معطل 53 کو ملازمت سے برخاست کیا گیا۔ لاہور میں سب سے زیادہ 56 اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوئی، رحیم یار خان میں 37، ملتان  میں 30، ننکانہ میں 27 اور بھکر میں 25 اہلکار زد میں آئے ۔کرپشن الزامات پر ہٹائے جانیوالوں میں 30 ڈی ایس پیز اور 38 انسپکٹر شامل ہیں، 154 سب انسپکٹرز ، 123 اے ایس آئیز ، 52 ہیڈ کانسٹیبلز، 147 کانسٹیبلز اور 44 ٹریفک اہلکاروں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔ 334 مقدمات میں کمانڈ کی نشاندہی، 185 خفیہ رپورٹس جبکہ 69 شہریوں کی شکایات پر کارروائی کی گئی۔ رشوت، سہولت کاری، تفتیش میں ردوبدل اور منشیات فروشوں کی سرپرستی الزامات میں شامل ہیں ۔ آئی جی نے تھانوں اور لائسنسنگ دفاتر میں دیانتداری کی جانچ مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کرپشن پر زیادہ کارروائی والے اضلاع میں مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے ۔ داخلی احتساب شعبہ کو زیر التوا انکوائریز مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...