اوورسیز پاکستانی سے 34لاکھ روپے فراڈ کرنیوالے پولیس ملازم کو 2سال قید
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )سول جج زنیرہ ظفر نے اوورسیز پاکستانی سے 34 لاکھ روپے کے فراڈ کیس میں جرم ثابت ہونے پر پولیس ملازم منتظر مہدی کو 2 سال قید کی سزا سنا دی۔
درخواست گزار وکیل نے دلائل دیئے کہا ملزم نے یو کے میں مقیم شہری شفیق سے رقم لی، ملزم گھر کی دیکھ بھال اور لیگل معاملات کی مد میں رقم لیتا رہا، فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے مجرم کو دو سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments