راولپنڈی میں جلسوں،دھرنوں اور مظاہروں پر پابندی ،دفعہ 144نافذ
راولپنڈی (اے پی پی)حکومت پنجاب نے عوامی امن و امان اور جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر راولپنڈی ڈویژن میں 17 ستمبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی۔۔۔
جس کے تحت عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر پانچ یا زائد افراد کے اجتماع اور جلوس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانا اور نمائش بھی ممنوع ہے ۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق غیر قانونی اجتماعات میں لوگوں کو شرکت کیلئے اکسانے یا ترغیب دینے پر بھی پابندی ہوگی۔ شادی کی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین، مساجد اور دیگر عبادت گاہیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ عوامی اجتماعات، ریلیوں، جلسوں، دھرنوں، جلوسوں اور مظاہروں میں بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی کو ممکنہ خطرات کے تناظر میں حساس قرار دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments