گجرات :بارش کے جمع پانی میں ڈوب کر 2 بھائی جاں بحق

گجرات :بارش کے جمع پانی میں  ڈوب کر 2 بھائی جاں بحق

گجرات (سٹی رپورٹر )اینٹوں کے بھٹے کے قریب بارشی پانی کے گڑھے میں ڈوب کر2کم سن بھائی جاں بحق ہو گئے۔ منگووال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو کم سن بھائی بارشی پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب گئے۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں بچوں کی لاشیں گڑھے سے نکال لیں۔حکام کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت 5سالہ عبدالرحمن اور 3سالہ محمد شافع کے نام سے ہوئی ہے ، دونوں بھائی کھیلتے ہوئے پانی کے گڑھے میں گر گئے ۔دونوں کم سن بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر ہر آنکھ اشکبار تھی اور علاقے میں سوگ کی فضا پھیل گئی، اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی لا پروا ئی سے مختلف بھٹوں پر نابالغ بچے مزدوری کر رہے ہیں اور ایسے واقعات رونما ہو جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...