پام آئل کی درآمد پر خرچ اربوں ڈالر بچانے کا فیصلہ
سالانہ درآمدی بل 3ارب 80کروڑ ڈالر ،مقامی پیداوار بڑھا ئی جائے گی
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کا پام آئل کا سالانہ درآمدی بل 3 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا،خوردنی تیل کی درآمد کم اور مقامی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت نے دو مرحلوں پر مشتمل منصوبہ تیار کرلیا،5 سالہ شارٹ ٹرم پلان سے 3 ارب 45 کروڑ ڈالراور لانگ ٹرم پلان سے 7 ارب ڈالر سے زائد درآمدی بچت کا تخمینہ لگایا گیا۔پاکستان میں خوردنی تیل کی درآمد پر خرچ ہونے والے اربوں ڈالر بچانے کی پالیسی تیار کرلی گئی، حکومت نے درآمدی بل گھٹانے اور مقامی پیداوار بڑھانے کیلئے دو مرحلوں پر مشتمل منصوبہ بنا لیا۔ سورج مکھی، کینولا، تل اور سویا بین کی پیداوار بڑھائی جائے گی، شارٹ ٹرم منصوبے سے 3 ارب 45 کروڑ ڈالر مالیت کی درآمدی بچت کا تخمینہ ہے ، دوسرے مرحلے میں 10 سالہ لانگ ٹرم پلان کے تحت قابل کاشت رقبہ بڑھانے کی تجویز ہے ۔ لانگ ٹرم منصوبے سے 7 ارب ڈالر سے زائد درآمدی متبادل فوائد حاصل ہونے کا امکان ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments