یاسر نواز کی امریکا میں شاپنگ 6لاکھ روپے کے جوتے خرید لئے

یاسر نواز کی امریکا میں شاپنگ 6لاکھ روپے کے جوتے خرید لئے

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے امریکا میں 6 لاکھ روپے مالیت کے جوتے خرید لئے ۔

یاسر نواز نے بتایا کہ وہ امریکا میں اپنے بچوں کے ساتھ موجود تھے اور آخری دو چار دنوں میں خریداری کے دوران بچوں کے اصرار پر انہوں نے یہ جوتے خریدے ۔ انہوں نے کہا کہ جوتے اتنے مہنگے ہیں کہ میرا ان کوپہننے کو دل نہیں کرتا کہ کہیں ان پر کوئی سکریچ نہ آ جائے اس لیے میں انہیں بہت سنبھال کر رکھتا ہوں۔ یاسر نواز نے کہا کہ مہنگی چیز خریدنے کے بعد اسے استعمال کرنے کے بجائے محفوظ رکھنے کی عادت بھی عجیب سی ہے ،ہ جوتوں کی قیمت سن کر اکثر لوگ حیران ہوتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...