اے آئی ماڈلز کی بڑھتی ہیکنگ صلاحیت، چین کا ٹیکنالوجی خطرات پر ازسرنو غور
بیجنگ(اے ایف پی)اے آئی کے جدید ماڈلز کی بڑھتی ہیکنگ صلاحیت نے چین کو ٹیکنالوجی کے ممکنہ خطرات پر ازسرنو غور پر مجبور کردیا ہے ۔
چینی حکام ماضی میں ڈیپ فیک اور بچوں کے تحفظ جیسے فوری خطرات پر توجہ دیتے رہے ہیں ٍ تاہم جاسوسی ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت قومی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتی ہے ۔ حال ہی میں امریکی پروگرامرز نے اے آئی کی مدد سے ایسا سائبر حملہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا جو لاکھوں وی چیٹ اکاؤنٹس کو متاثر کرسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments