ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم کی یلغار، تھائی لینڈ کو 9-0سے مات
پاکستانی پلیئر ز کا جارحانہ کھیل ،احمد ندیم کی ہیٹرک ،سفیان نے 2گول کئے ،معین شکیل ،عمادبٹ ،رانا وحیداورحنان شاہدکا ایک ایک گول
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز 2026 میں پاکستان ہاکی ٹیم نے فاتحانہ آغازکرتے ہوئے تھائی لینڈ کو9-0سے شکست دے دی۔ 20ویں ایشین گیمز کے میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور مخالف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ پاکستان کی جانب سے احمد ندیم نے 3 شاندار فیلڈ گول کرکے ہیڑک کی ،انہوں نے 20 ویں، 37 ویں اور 43 ویں منٹ میں گول کئے ۔ سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے ذریعے 22 ویں اور 23 ویں منٹ میں 2گول کرکے اپنی دھاک بٹھائی ۔ معین شکیل نے 8 ویں منٹ، عماد بٹ نے 12 ویں منٹ، رانا وحید اشرف نے 31 ویں منٹ اور حنان شاہد نے 34 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ میچوں میں بھی فتح کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments