صباقمر پسندیدہ اداکارہ ،مشکل کردار نبھانے کا ہنرجانتی ہیں:افضل خان
لاہور(شوبز ڈیسک )اداکار افضل خان عرف ریمبو نے کہا ہے کہ صبا قمر میری پسندیدہ اداکارہ ہیں، وہ ورسٹائل اداکارہ ہیں، انہیں کسی بھی پراجیکٹ میں مشکل سے مشکل کردار دیا جائے وہ اسے نبھانے کا ہنر جانتی ہیں۔
ایک انٹر ویو میں ریمبو نے کہا کہ صبا قمر اپنے کردار میں ڈوب جاتی ہیں جس سے کردار کو حقیقت کا روپ ملتا ہے اور یہی ہنر اصل فنکار کی پہچان ہے ۔ صبا قمر نے اپنے منفرد کام اور بہترین اداکاری کی وجہ سے شوبز میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے اور میں ان کے کام کا بہت بڑا پرستار ہوں۔ صبا قمر جس کردار کو نبھاتی ہیں اس میں جان ڈال دیتی ہیں، ان کے انداز میں فطری پن نمایاں ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments