سینکڑوں بر س قبل ڈوبے برطانوی قصبے کی باقیات دریافت

سینکڑوں بر س قبل ڈوبے برطانوی قصبے کی باقیات دریافت

کرومر(نیٹ نیوز)برطانیہ کے ساحلی علاقے کرومر کے قریب سمندر کی تہہ میں غوطہ خوروں نے ایک تاریخی معمہ حل کرتے ہوئے انسانوں کے بنے 25 پراسرار ڈھانچے دریافت کر لئے ہیں۔

ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا ماننا ہے کہ 700 برس قدیم یہ حیرت انگیز باقیات شپڈن نامی اس قرون وسطیٰ کے قصبے سے تعلق رکھتی ہیں۔مقامی تاریخ دان جیمز منڈھم کی مدد سے غوطہ خوروں نے ان تمام ڈھانچوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ ان کی تصاویر اتاری ہیں اور جدید سپیشل فوگرافی کے ذریعے ان کے ابتدائی تھری ڈی ماڈلز بھی تیار کر لئے ہیں۔ دریافت ہونے والی ان باقیات میں فلِنٹ سے بنی دیواریں، پانی کے اندر تعمیراتی کام کیلئے استعمال ہونے والے چیمبرز کے نچلے حصے اور تراشے ہوئے پتھر شامل ہیں۔ ماہرین کا یہ کہنا تھا کہ یہ تمام امور فی الحال تحقیقی نظریات کی حد تک ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...