ملکہ ترنم نور جہاں کا آج 100واں یوم پیدائش منایاجائے گا
لاہور(شوبزڈیسک )اداکارہ و گلو کارہ ملکہ ترنم نورجہاں کا100واں یوم پیدائش آج منایاجائے گا۔ وہ 21ستمبر 1926کو قصور میں پیدا ہوئیں، ان کا اصل نام اللہ وسائی تھا۔یوم پیدائش کے سلسلہ میں اہل خانہ اور مداح کیک کاٹیں گے ۔
انہوں نے فنی کیرئیر کا آغاز 1935 میں پنڈ دی کڑی سے کیا۔1957 میں انہیں شاندار پرفارمنس کے باعث صدارتی ایوارڈ تمغہ امتیاز اور بعد ازاں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔ 1965کی جنگ میں ا نہوں نے بے شمار ملی نغمے گا کر قوم اور فوج کے جوش و ولولہ میں اضافہ کیا۔وہ 23دسمبر 2000کو 74برس کی عمر میں انتقال پا گئی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments