بابراعظم کا کپتانی لینا وسیم اکرم کی نظر میں غلط فیصلہ

بابراعظم کا کپتانی لینا وسیم اکرم کی نظر میں غلط فیصلہ

بابراعظم کا کپتانی لینا وسیم اکرم کی نظر میں غلط فیصلہ کوچز اور کھلاڑیوں کے فارغ ہونے پر صرف بطور کھلاڑی کھیلتے :سابق کپتان

لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بابراعظم کے قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی لینے کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔مانچسٹر میں وقار یونس کے ساتھ چیرٹی فنڈریزنگ پروگرام میں شرکت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ میں کسی کو الزام نہیں لگانا چاہتا اور میں غلط بھی ہو سکتا ہوں لیکن میرے خیال میں بابراعظم کو کپتانی لینی ہی نہیں چاہئے تھی، یہ سب غیر ضروری تھا۔وسیم اکرم کا کہنا تھا تیسرے ٹیسٹ میں ٹاس کے موقع پر بابراعظم سے 7 کھلاڑیوں اور کوچ کی تبدیلی پر پوچھا گیا، بابر اعظم نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم، اگر آپ کو نہیں پتہ تو آپ یہاں کیا چنے بیچنے آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا بطور کھلاڑی یا شخص میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ کا لیڈر یا کپتان آپ کی سائیڈ نہیں لیتا تو آپ اپنا 100 فیصد نہیں دے سکتے ، میری رائے ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے بعد جو کچھ ہوا بابر اعظم کو کہنا چاہئے تھا کہ وہ صرف بطور کھلاڑی کھیلیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...