ایشین گیمز،قومی ویمنز کرکٹ ٹیم گولڈ میڈل سے دور
ایشین گیمز،قومی ویمنز کرکٹ ٹیم گولڈ میڈل سے دور سیمی فائنل میں سری لنکا نے 8وکٹوں سے ہرادیا،عائشہ اور شوال کی ففٹیاں ضائع
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 8وکٹوں سے ہرا کرایشین گیمز فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان نے 4وکٹوں پر 177رنز بنائے ،عائشہ ظفر نے 71اورشوال ذوالفقار نے 54رنزکی اننگز کھیلی ، دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے 115 رنز کی ریکارڈ شراکت داری قائم ہوئی۔ سری لنکن کپتان چماری اتاپاتو نے 50 گیندوں پر 7 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 83 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر فتح آسان بنادی ، حسینی پریرا نے 42 رنزبنائے ،سری لنکا نے ہدف 17.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھار ت نے بنگلہ دیش کو 114رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ،پاکستان تیسری پوزیشن کیلئے کل بنگلہ دیش سے میچ کھیلے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments