تیسرا ون ڈے :آسٹریلیا کی ایک وکٹ سے جیت ،زمبابوے کو سیریز میں کلین سویپ
ہرارے (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو ایک وکٹ سے ہراکر کلین سویپ کردیا۔
زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 271رنزبنائے ،کپتان سکندر رضا نے 81رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،کریک اروائن 59اوراینوسنٹ کایا 55رنزبناکرنمایاں رہے ۔آسٹریلیا نے مرد میدان جوش انگلس کی شاندار سنچری 103رنزاورنیتھن ایلس کے 36 ناقابل شکست رنز کی بدولت ہدف آخری اوور کی 5ویں گیند پر 9وکٹیں گنوا کر پوراکرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments