امریکا:نئے ایچ ون بی ویزا پر 1 لاکھ ڈالر فیس ایک سال مزید برقرار

امریکا:نئے ایچ ون بی ویزا پر 1 لاکھ  ڈالر فیس ایک سال مزید برقرار

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے بعض نئے ایچ ون بی ویزا درخواست گزاروں پر عائد ایک لاکھ ڈالر فیس کی پابندی مزید ایک سال بڑھا دی ہے ۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ پابندی ستمبر 2027 تک جاری رہے گی۔ ایچ ون بی ویزا امریکی کمپنیوں کو ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں ہنرمند غیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ پروگرام کے بعض حصوں کا غلط استعمال ہوا اور کم اجرت والے غیر ملکی کارکنوں سے امریکی ملازمین متاثر ہوئے ۔ پالیسی کو قانونی چیلنج بھی درپیش ہے ،بوسٹن کی ایک وفاقی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل زیرسماعت ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...