چین میں ایئرکنڈیشنرکی ضرورت ختم کرنے والا پینٹ تیار

چین میں ایئرکنڈیشنرکی ضرورت ختم کرنے والا پینٹ تیار

بیجنگ (نیٹ نیوز)چین کے سائنسدانوں نے ایسی ایجاد کی ہے جو ائیرکنڈیشنر کی ضرورت کو ختم کر دے گی۔

چین میں ایسے سپر کوٹنگ پینٹ کی پروڈکشن شروع کی گئی ہے جو موسم گرما کے دوران گھر کے اندرونی درجہ حرارت کو 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کر دیتا ہے ۔اس منفرد پینٹ کی آزمائش حقیقی دنیا میں 6 ماہ تک صوبہ ہینان کے ایک کارخانے میں کی گئی،اس کی معیاد 15سال تک ہوگی۔یہ پینٹ ریڈی ایٹیو کولنگ تکنیک کو استعمال کرتا ہے جس کیلئے بجلی یا کسی قسم کے کولنگ ایجنٹس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ریڈی ایٹیو کولنگ ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں حرارت کو منعکس یا خارج کرکے اشیا کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے ۔ اس پینٹ کوٹنگ کو پبلک انفرا اسٹرکچر اور گھروں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، اس پینٹ کی 6 لاکھ ٹن مقدار سالانہ کی پروڈکشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...