30ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ کی اصلی قیمت لاکھوں ڈالر

30ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ کی اصلی قیمت لاکھوں ڈالر

واشنگٹن (نیٹ نیوز)امریکا میں صرف 30 ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ سے متعلق توقع کی جا رہی ہے کہ وہ نیلامی میں 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک قیمت حاصل کر سکتی ہے ۔

 ماہرین نے اسے شکاگو کی معروف سرریئلسٹ فنکارہ جرٹروڈ ابرکرومبی کا ایک گمشدہ فن پارہ قرار دیا ہے ۔ ایلڈرمن میریمز شیلز نامی اس پینٹنگ کو ایک خزانہ تلاش کرنے والے خریدار نے مشی گن کی اسٹیٹ سیل سے خریدا تھا۔خریداری کے بعد اس نے پینٹنگ کے نچلے بائیں کونے میں درج ابرکرومبی، 51 کے الفاظ اور تاریخ پر غور کیا، جس سے اسے فنکارہ کے ساتھ تعلق کا شبہ ہوا۔یہ شبہ اس وقت یقین میں بدل گیا جب خریدار نے ملواکی میں ہونے والی نمائش ’’جرٹروڈ ابرکرومبی:دی ہول ورلڈ اِز اے مسٹری‘‘میں اسی پینٹنگ کی اصل فریم کے ساتھ ایک تصویر دیکھی،یوں یہ پینٹنگ اہم دریافت بن گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...