ایشین گیمز ،پاکستان نے پہلے میڈل کی بنیاد رکھ دی

ایشین گیمز ،پاکستان نے پہلے میڈل کی بنیاد رکھ دی

ایشین گیمز ،پاکستان نے پہلے میڈل کی بنیاد رکھ دی عاصم خان ایم ایم اے 60کلو کیٹیگری میں فاتح ،کمبوڈین حریف ڈس کوالیفائی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)جاپان کے شہر ناگویا میں جاری 20 ویں ایشین گیمز کے مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے )مقابلے میں پاکستان کے فائٹر عاصم خان نے 60 کلوگرام کیٹیگری کے کوارٹر فائنل میں اپنے کمبوڈین حریف کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ، اس اہم کامیابی کے بعد وہ نہ صرف مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں بلکہ انہوں نے پاکستان کے لئے ایشین گیمز کے مکسڈ مارشل آرٹس ایونٹ میں تمغہ بھی یقینی بنا لیا ہے ،ایشن گیمز کے ایم ایم رولز کے تحت سیمی فائنل ہارنے کی صورت میں کانسی کے تمغے کیلئے الگ سے فائٹ نہیں ہوگی بلکہ دونوں سیمی فائنلز میں شکست کھانے والے ایتھلیٹ برانز میڈل کے حقدار ہوں گے ۔کوارٹر فائنل میں عاصم خان کے حریف کو زیادہ ویٹ ہونے کی وجہ سے ڈس کوالیفائی قرار دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...