بہت زیادہ کیلئے کھانا وزن کے بڑھنے کا باعث قرار
لاہور (نیٹ نیوز)ماہرین غذایت کا کہنا ہے کہ زیادہ تر صحت مند بالغ افراد متوازن غذا کے حصے کے طور پر روزانہ دو سے تین کیلے محفوظ طریقے سے کھا سکتے ہیں تاہم بہت زیادہ کیلے کھانے سے وزن بڑھنے اور غذائی اجزا کی کمی یا عدم توازن کا سبب بن سکتا ہے ۔
کیلوں میں مینگنیز، پوٹاشیم، وٹامن سی اور وٹامن بی 6 پائے جاتے ہیں اس کے باوجودروزانہ کئی کیلے کھانا ہر شخص کیلئے مناسب نہیں ہو سکتا، خاص طور پر ان افراد کیلئے جو بعض طبی مسائل کا شکار ہوں۔ایک درمیانے سائز کے کیلے میں تقریباً 400 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے ، جن صحت مند افراد کے گردے معمول کے مطابق کام کرتے ہیں، وہ عام طور پر روزانہ دو سے تین کیلے بغیر کسی خاص تشویش کے کھا سکتے ہیں۔ بہت زیادہ کیلے کھانے سے گیس، پیٹ پھولنے یا اسہال جیسے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments