سپیرے نے کم عمر بچی کے بیڈروم سے زہریلا سانپ پکڑلیا

سپیرے نے کم عمر بچی کے بیڈروم سے زہریلا سانپ پکڑلیا

سڈنی (نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں سپیرے نے ایک انتہائی زہریلے سانپ کو پکڑنے کی ویڈیو شیئر کی ہے ، جو ایک کم عمر بچی کے بیڈروم میں چھپا ہوا تھا۔

آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے سن شائن کوسٹ سنیک کیچرز نے فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں اس منظر کو دکھایا گیا ہے جس کا سامنا سانپ پکڑنے والے سپیرے سٹیورٹ میک کینزی کو کوئنز لینڈ کے ایک گھر پہنچنے پر ہوا۔ویڈیو میں میک کینزی ایک ایسٹرن براؤن سانپ پکڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جو دنیا کے انتہائی زہریلے سانپوں میں شمار ہوتا ہے ۔ یہ سانپ ایک کم عمر بچی کے بیڈروم میں پالتو چوہے کے پنجرے کے پیچھے چھپا ہوا تھا۔ میک کینزی نے اس سانپ کو انتہائی خوبصورت قرار دیا۔ بعد ازاں اسے بحفاظت ایک جنگلی علاقے میں چھوڑ دیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین کے ویڈیو پر تبصروں کاسلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...