بھارتی کرکٹ بورڈ کی غفلت،جاپان میں ٹیم کو تاحال کٹس نہ مل سکیں

بھارتی کرکٹ بورڈ کی غفلت،جاپان  میں ٹیم کو تاحال کٹس نہ مل سکیں

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )ایشین گیمز میں شرکت سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو انتظامی مسائل کا سامنا ہے ،ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کیلئے مطلوبہ سائز کی مکمل کٹس تاحال تیار نہیں۔

ہوسکیں جبکہ جاپان روانگی سے قبل رہائش کا معاملہ بھی تاخیر کا شکار رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شریاس ایئر کی قیادت میں بھارتی ٹیم جاپان روانہ ہوگی جہاں ایشین گیمز سے قبل 22 ستمبر کو جاپان کے خلاف واحد ٹی20 انٹرنیشنل کھیلا جائے گا۔اس میچ کیلئے بھارتی کھلاڑی اپنی معمول کی قومی کٹ استعمال کریں گے جبکہ 28 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں کیلئے انہیں الگ سرکاری کٹ پہننا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...