خواتین اور بچوں سے موبائل فون ہتھیانے والا نوسرباز گرفتار
لاہور(آن لائن)موبائل سنیچرز و نوسربازوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔جوہر ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔
ملزم بچوں اور خواتین سے کال کرنے کے بہانے موبائل فون لیتا تھا۔ملزم کال کرنے کے بہانے موبائل لے کر موقع سے فرار ہو جاتا تھا، گرفتار ملزم کی شناخت دانش کے نام سے ہوئی، چوری شدہ 3 موبائل برآمد ہوئے ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments