چھانگا مانگا:ٹرالر رکشہ میں تصادم، خاتون جاں بحق ، 5 زخمی
حادثہ اوور ہیڈ برج پر پیش آیا ،بلقیس موقع پر ہی دم توڑ گئی ، زخمی ہسپتال منتقل
قصور،چھانگا مانگا،تلونڈی،(نمائندہ دنیا، نامہ نگار ) چھانگا مانگا اوورہیڈ برج پر رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک فیملی جمبر موڑ سے اترنے کے بعد رکشے پر سوار ہوکر چھانگا مانگا کے گاؤں بدھوکی جارہی تھی کہ اوورہیڈ برج کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالہ سے رکشے کی ٹکر ہوگئی۔ حادثے کے نتیجے میں بلقیس نامی خاتون موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ اطلاع ملنے پر چھانگا مانگا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق خاتون کی میت سمیت زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں شامل شمائلہ بی بی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے چونیاں ریفر کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments