دعوت کے بہانے نشہ آور چیز کھلا کر خاتون سے زیادتی
عامر بیوی کیساتھ عارضی رہائش کیلئے ملزم سلمان کے پاس کوٹ لکھپت فلیٹ پر گیا کھانا سے فراغت کے بعد میاں بیوی بیہوش ہو گئے ،ملزم گرفتار،مقدمہ درج کر لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)میاں بیوی کو کھانے کی دعوت دینے کے بہانے گھر بلا کر نشہ آور چیز کھلا دی ،خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،سول لائنز پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق شہری عامر اپنی بیوی کے ہمراہ عارضی طور پر رہائش کیلئے ملزم سلمان کے پاس کوٹ لکھپت پہنچا جہاں ملزم سلمان نے متاثرہ فیملی کواپنے فلیٹ میں کھانا کھانے کی دعوت دی کھانے سے فراغت کے بعد دونوں میاں بیوی بیہوش ہو گئے ۔اس دوران ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،اطلاع ملنے پر پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا اور ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments