لاہور ، جہلم میں مبینہ مقابلے 2 زیر حراست ملزم ہلاک

لاہور ، جہلم میں مبینہ مقابلے  2  زیر حراست ملزم ہلاک

لاہور،جہلم(کرائم رپوٹر،اے پی پی)پولیس مقابلوں میں 2 زیر حراست ملزم ہلاک ہوگئے، ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ سی سی ڈی ٹاؤن شپ کی ٹیم گرین ٹاؤن کے قریب زیر حراست ملزم افضال کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ ساتھیوں نے حملہ کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ تبادلے کے دوران زیر حراست ملزم افضال اپنے ہی ساتھیوں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ فیکٹری ایریا پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا،والٹن روڈ پر موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو اس ملزم نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی اور فرار کی کوشش کی ۔جوابی فائرنگ سے ڈاکو زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا،ملزم کی شناخت عاطف کے نام سے ہوئی جو سومقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ۔دریں اثنا جہلم میں تین کمسن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ ملزم ذیشان فاروق کو پولیس تفتیش کیلئے لے جا رہی تھی کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم جی ٹی روڈ کے قریب راٹھیاں کے پاس ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کیلئے فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق ملزم ذیشان فاروق اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، فائرنگ کرنے والے ملزم فرار ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...