شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، موبائل فون چھین لئے گئے
جسیم سے 5لاکھ اور موبائل ، نواں کوٹ میں رزاق سے ساڑھے 4 لاکھ چھین لئے قلعہ گجر سنگھ سے ریاض ، امداد،گلشن اقبال سے اختر کی موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے ،تین موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں جسیم سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون، نواں کوٹ میں رزاق سے ساڑھے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون، لوہاری گیٹ میں نثار سے 4لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، مغل پورہ میں احمد خان سے 4 لاکھ روپے موبائل فون ،نواب ٹاؤن کے علاقے میں فریاد سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون ،باٹا پور کے علاقے میں حسنین سے 15 ہزار روپے ، شاہدرہ کے علاقے میں عارف سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ قلعہ گجر سنگھ سے ریاض ، مصری شاہ سے امداد اور گلشن اقبال سے اختر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments