صبا قمر کا 4سال قبل ساتھی اداکار سے محبت کا اعتراف

صبا قمر کا 4سال قبل ساتھی اداکار سے محبت کا اعتراف

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ 4سال قبل ایک فلم میں کام کرنیوالے اپنے ساتھی اداکار سے محبت کر بیٹھی تھی یا پھر شاید اس کے کردار سے ۔

صبا قمر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں اورایک فلاحی تقریب اور مداحوں سے ملاقات کے پروگرام میں شرکت کے دوران انہوں نے اعتراف کیا کہ 4 برس قبل فلم میں ساتھی اداکار کیساتھ کام کرتے ہوئے مجھے اس سے محبت ہوگئی تھی۔ انہوں نے اداکار کا نام بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ اب وہ اداکار شادی شدہ ہے اور ان کی اہلیہ شوہر سے اس حوالے سے بازپرس کرسکتی ہیں۔اداکارہ کے مطابق یہ سب کچھ غیر ارادی طور پر ہوا اور مجھے خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ میں کب ساتھی اداکار کیلئے جذبات پیدا کر بیٹھی۔یہ بات بھانجی سے شیئر کی اس نے مشورہ دیا کہ بھول جاؤں اور میں نے اس مشورے سے اتفاق کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...