ٹریڈ یونین کی ایگزیکٹو کے 25 فیصد ارکان کا کارکن ہونا ضروری نہیں: آئینی عدالت
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ صنعتی تعلقات ایکٹ 2012 کی دفعہ 8(1)(d) کے تحت ٹریڈ یونین کی ایگزیکٹو کے بقیہ 25 فیصد ارکان کا کارکن ہونا ضروری نہیں، اس حصے میں ایسے افراد بھی شامل ہو سکتے ہیں جو متعلقہ ادارے یا صنعت کے کارکن نہ ہوں۔
عدالت نے قرار دیا کہ قانون کے تحت ایگزیکٹو کے کم از کم 75 فیصد ارکان متعلقہ ادارے یا صنعت میں کام کرنے والے کارکنوں میں سے ہونا ضروری ہیں تاہم باقی 25 فیصد کے لئے ایسی کوئی شرط عائد نہیں کی گئی، عدالت نے واضح کیا کہ ایسے افراد کی اہلیت ٹریڈ یونین کے دستور اور دیگر قابل اطلاق قوانین سے مشروط ہوگی۔جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس محمد کریم خان آغا پر مشتمل وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بنچ نے محمد اخلاق خان کی جانب سے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن اور دیگر کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست کی سماعت یکم ستمبر 2026 کو ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments