وزیر داخلہ محسن نقوی کے ماموں انتقال کرگئے نوشہرہ ورکاں میں سپرد خاک
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا) وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے ماموں سید اکمل حسین شاہ 78 برس کی عمر میں انتقال کر گئے جنہیں آبائی گاؤں لیل ورکاں میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔
نمازجنازہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کرنے کے بعد میت آبائی گاؤں لیل ورکاں لائی گئی، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر عزیز و اقارب بھی میت کے ہمراہ لیل ورکاں پہنچے ۔ لیل ورکاں میں بھی نماز جنازہ مرحوم کے ڈیر ے پر ادا کی گئی جس میں محسن نقوی،کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف ،ایم این اے اظہر قیوم ناہرا، اسسٹنٹ کمشنر احمد اقبال، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر رینجرز، پنجاب پولیس اور حساس اداروں کی بھاری نفری تعینات رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments