مریم نواز کی میانوالی میں میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کی منظوری

مریم نواز کی میانوالی میں میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کی منظوری

ڈی جی خان میں کلثوم نواز کینسر ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ ،تمام ہیلتھ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم یو این او میں چوتھی بار خطاب پر خراج تحسین،وزیراعظم نے امت مسلمہ کی بھی بھرپور ترجمانی کی :وزیراعلیٰ

لاہور (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں جاری اور نئے ہیلتھ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیر اعلیٰ نے تمام ہیلتھ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ اجلاس کے دوران میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کی منظوری دیدی گئی جبکہ ڈیرہ غازی خان میں کلثوم نواز کینسر ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔شرکائکو بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میں 268 بستروں پر مشتمل نواز شریف، مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی تعمیر کیا جائے گا۔اجلاس میں لیہ میڈیکل کالج منصوبے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی جبکہ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ، انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سنٹر اور سرگودھا کارڈیالوجی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انفیکشن، ڈیزیز، پلاسٹک سرجری، جینیٹک، سرجیکل اور آرتھوپیڈک انسٹیٹیوٹ قائم کئے جائیں گے ،نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن ہسپتال ٹو اور انسٹیٹیوٹ آف اپتھلمالوجی بھی قائم ہوں گے جبکہ الشفا آئی ٹرسٹ ہسپتال اور 100 بستروں پر مشتمل جنرل ہسپتال بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔ ا جلاس میں سیکرٹری ہیلتھ نادیہ ثاقب نے آؤٹ سورس،رورل ہیلتھ سنٹر زپر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دیہات کے مریم نوازہسپتالوں میں 78لاکھ24ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیاگیا ، اوپی ڈی میں 52لاکھ 51ہزار مریضوں کا علاج کیا گیا، 32ہزار 944نارمل ڈلیوری ہوئیں ،رورل ہیلتھ سنٹر میں سرجری کی سہولت نہیں تھی، آر ایچ سی کو مریم نوازہسپتال میں بدلنے کے بعد میجر سرجری شروع ہوئی اور 50ہزار348کامیاب آپریشن کئے گئے۔

دیہات کے ہسپتالوں میں 6لاکھ18ہزار سے زائد مریضوں کے الٹراساؤنڈ،ای سی جی سمیت دیگر ریڈیالوجی ٹیسٹ کئے گئے ۔ دوسری طرف مریم نواز شریف نے وزیراعظم شہبازشریف کوا قوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسلسل چوتھی بار خطاب کا اعزاز ملنے پراظہار تشکر کیاہے اور انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستانی قوم کی شاندار ترجمانی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وز یراعظم شہبازشریف نے شاندار اور زور دار طریقے سے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا،انڈیا پاکستان آبی تنازع پر وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں مدلل مقدمہ پیش کیا ، فلسطینیوں کے حق میں پرزور آواز اٹھائی اور اسرائیل کی مذمت کی،وزیراعظم نے ایران جنگ کے پرامن حل پر زور دیا۔ مریم نواز نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے الحرمین الشرفین کے تحفظ اور تقدس کو ریڈ لائن قرار دے کر امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کی اور اقوام عالم کو مذہبی منافرت اور اسلامو فوبیا جیسے سنگین مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...