کشیدگی میں کمی کیلئے پاک قطر کوششوں کے حامی : سعودی عرب

کشیدگی میں کمی کیلئے پاک قطر کوششوں کے حامی : سعودی عرب

آبی گزر گاہوں کا بلیک میلنگ آلے کے طور پر استعمال مسترد :وزیرخارجہ شہزادہ فیصل دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا، یو این چارٹر پر عملدرآمد ناگزیر :جنرل اسمبلی سے خطاب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان اور قطر کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر پر عملدرآمد کی ضرورت ہے۔ سعودی عرب سمیت خطے کے ممالک ایرانی حملوں کا شکار ہوئے، خطۂ خلیج کا امن توانائی اور سپلائی چین کے تسلسل کی سلامتی سے منسلک ہے ۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ آبی گزر گاہوں کو بلیک میلنگ کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کو مسترد کرتے ہیں۔ بین الاقوامی جہاز رانی کے تحفظ پر زور دیتے ہیں، بین الاقوامی جہاز رانی کا تحفظ دنیا کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

فلسطینی عوام کو بے گھر اور جلاوطن کرنے کی تمام سازشوں کو مسترد کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کی مسلسل مشکلات اور امداد میں رکاوٹیں کھڑی کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ بالادستی اور اثر و رسوخ مسلط کرنے کی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہیں، یمن میں استحکام اور شہریوں کے تحفظ کی ضرورت ہے ۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کے حملے ملکی اور علاقائی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں، عراقی حکومت کا ہتھیاروں کو سرکاری تحویل میں لینے کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ سعودی عرب نے علاقائی اور بین الاقوامی تجارت کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، سمندری جہاز رانی پر کسی قسم کے ٹیکس عائد کرنے کو مسترد کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...