پشاور ،کان گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق

 پشاور ،کان گرنے سے 3 افراد  ملبے تلے دب کر جاں بحق

پشاور (اے پی پی) پشاور کے نواحی علاقے حسن خیل میں بورہ پستہ ونی کے مقام پر کان گرنے سے تین افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرکے کان کے ملبے میں دبنے والے تینوں افراد کے جسدِ خاکی نکال لیے گئے ۔آپریشن میں 4 ایمبولینسز، 2 ڈیزاسٹر وہیکلز اور 20 سے زائد ریسکیو اہلکاروں  نے حصہ لیا۔ دشوار گزار مقام پر سرچ اینڈ  ریسکیو آپریشن ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان کی سربراہی میں مکمل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...