ایگزیکٹو ڈائریکٹر انشورنس کمپنی طارق عزیز کی 13اکتوبر تک جیل کسٹڈی
کراچی(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے سپیشل کورٹ سنٹرل ٹو کراچی نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارپوریٹ سروسز طارق عزیز کو 13 اکتوبر 2026 تک جیل کسٹڈی میں بھیج دیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق طارق عزیز کے خلاف مقدمہ NICL میں مبینہ خلاف ضابطہ بھرتیوں اور متعلقہ انتظامی معاملات سے متعلق تحقیقات کا حصہ ہے ، جبکہ مقدمے میں متعلقہ ریکارڈ، سرکاری دستاویزات اور دیگر شواہد کی بنیاد پر تفتیش جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments