راستے بند، عوام کو اذیت دی جارہی

راستے بند، عوام کو اذیت دی جارہی

صوابی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ملتوی ہونے کے باوجود ہفتے کے روز بھی خیرآباد، اٹک پل بند کرکے حکومت عوام کو دانستہ طور پر اذیت دے رہی ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان شہریوں کو پرامن اجتماع اور آزادانہ نقل و حرکت کا حق دیتا ہے ، حکومت سیاسی سرگرمی روکنے کے نام پر عام شہریوں کی آمدورفت بند کرکے عوام کو مشکلات سے دوچار کر رہی ہے ۔اسد قیصر نے کہا کہ حکومت آئینی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے ، پہلے پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا کو گندم کی سپلائی بند کی، اب خیبر پختونخوا اور پنجاب کے درمیان عوامی آمدورفت بھی بند کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور سیاسی اختلافات کا بدلہ عوام سے نہ لے ، خیرآباد پل سمیت تمام بند راستے فوری طور پر کھولے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...