بلوچستان میں سیاسی مکالمے کی ضرورت

بلوچستان میں سیاسی مکالمے کی ضرورت

کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس مرکزی صدر اور سابق وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی زیرصدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر محمد شہی، مختلف وحدتوں کے صدور، مرکزی کمیٹی کے اراکین، پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ اور بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین بوہیر بلوچ نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ ملک شدید سیاسی، معاشی اور انتظامی بحرانوں میں گھرا ہوا ہے ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات انتہائی گمبھیر ہیں جبکہ کئی علاقوں میں ریاست کی رٹ کمزور ہوچکی ہے ۔ سیاسی عمل میں رکاوٹیں، میڈیا اور دیگر اداروں پر پابندیاں اور پارلیمنٹ سمیت جمہوری اداروں کو درپیش مشکلات باعث تشویش ہیں۔انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے سیاسی و سماجی مسائل حل کرنے کی حکمت عملی مسائل کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے ۔ بلوچستان میں ریاست اور عوام کے درمیان خلیج کم کرنے کیلئے طاقت کے استعمال کے بجائے سیاسی مکالمے ، جمہوری عمل، آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور عوام کے سیاسی، معاشی و قومی حقوق کو تسلیم کرنا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...